11 مئی 2013 - 19:30
مصر ميں سابق آمر پر مقدمہ

مصر کي وزارت داخلہ نے ملک کے سابق ڈکٹيٹر کے خلاف مقدمات کي سماعت کے دوران سيکورٹي کو يقيني بنانے کے لئے ہزاروں سيکورٹي اہلکاروں کو ہائي الرٹ کرديا ہے-

ابنا: مصر کي وزارت داخلہ کے مطابق تين ہزار سے زيادہ سيکورٹي اہلکاروں کو اس عدالت کے باہر تعینات کرديا گيا ہے جہاں معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک اور اس کے ديگر ساتھيوں کے خلاف مقدمہ کي سماعت کي جا رہي ہے-پچیس سے زيادہ بکتر بند گاڑيوں کو بھي عدالت کے اطراف ميں تعينات کيا گيا ہے-سيکورٹي ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کي جانب جانے والے راستوں کو بھي سيل کرديا گيا ہے اور کسي بھي گاڑي يا شخص کو عدالت کے قريب جانے کي اجازت نہيں ہے- مصر کے سابق ڈکٹيٹر حسني مبارک ، اس کے دو بيٹوں  اور چھے معاونين  کے خلاف مقدمے  کي سماعت آج ہو رہي ہے-ان لوگوں پر  اختيارات کے ناجائز استعمال، مظاہرين کو قتل کرنے اور قومي دولت لوٹنے کے الزامات عائد کئے گئے ہيں-مصر کي عدالت تين اگست دو ہزار گيارہ سے  معزول ڈکٹيٹر اور اس کے ساتھيوں کے خلاف مقدمات کي سماعت کر رہي ہے-...../169